وادی میں موسم کی سرد ترین رات

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ کشمیر وادی میں آج موسم کی سب سے سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سرینگر میں درجہ حرارت منفی 2.2ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں منفی 5.2اور گلمرگ میںمنفی 6.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔اس دوران کرگل میں آج دوران شب درجہ حرارت منفی 9.0اور لیہہ میں منفی 8.4ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں