سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ورکس ڈویژنوں کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار

سرینگر/اشتیاق احمد صوفی پبلسٹی سیکریٹری کے بیان کے مطابق مہتاب میونسپل کنٹریکٹرس یونین کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر پرویز احمد درزی منعقد ہوا،اجلاس میں چیرمین حاجی فاروق احمدگلکار،نائب صدر الطاف احمد مٹہ، نذیر احمدکاوڈاری،اشتیاق احمد صوفی ،شیخ فیاض احمد کے علاوہ یونین سے وابستہ سبھی ممبران نے شرکت کی، اجلاس میںکارپوریشن کے دونوں ورکس ڈیوژنوں رائٹ اور لیفٹ کی موجودہ کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا گیا، اجلاس میںموجود سبھی ٹھیکیداروں نے خبردار کیا کہ تعمیراتی کاموں میںکسی بھی طرح کی بے جا اور غیر ضروری مداخلت کو برداشت نہیںکیاجائے گا، اور ساتھ ہی جناب میونسپل کمشنر سے مودبانہ اپیل کی گئی کہ بغیر اپروول کے ٹینڈر نوٹس کو اجرائ نہ کیا جائے کیونکہ بعد میں پیمنٹ کے وقت ٹھیکیداروں کو بہت مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ، آخر پر صدر پرویز احمد درزی نے تمام ممبران کو یقین دلایا کہ میونسپل ٹھیکیداروں کا استحصال کرنے کا کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی برداشت کیاجائے گا،۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں