این آئی اے نے تین کشمیری طلبہ کیخلاف تحقیقات شروع کردی

سرینگر/ یو پی آئی /قومی تحقیقاتی ایجنسی ﴿این آئی اے ﴾ نے جالندھر پنجاب میں گرفتار کئے گئے تین کشمیری طلاب کے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کیس کو ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو تحریری طورپر آگاہ کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ایجنسی اس معاملے میں ایک اور ایف آئی آر درج کرئے گی۔ گزشتہ ماہ جالندھر پنجاب میں تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور پولیس نے تینوں طالب علموںکو ذاکر موسیٰ گروپ کے ساتھ وابستہ جتایا تھا۔ ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ﴿این آئی اے ﴾ نے مرکزی وزارت داخلہ کو تحریری طورپر آگاہ کرتے ہوئے کیس کو ہاتھ میں لینے کے ضمن میں آگاہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے اس کیس کی تہہ تک جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کشمیری جنگجو تنظیموں کی سرگرمیاں کہاں تک پھیلی ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی بہت جلد تینوں کشمیری نوجوانوں کو تحویل میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ کرئے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں