ساگر کا دورہ شہر خاص،آثار شریف شہر کلاش پورہ پر حاضری عید میلاد النبی(ص) کی تقریبات اور خوجہ دگر کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے شہر خاص کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے آثار شریف شہری کلاش پورہ میں حاضری دی اور وہاں عید میلاد النبی(ص) کی تقریب سعید اور ایام متبرکہ کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر بقعہ عالیہ کے منتظمین جنرل سکریٹری کی دستار بندی کی۔ اُن کے ہمراہ پی ڈی ڈی، ایس ایم سی، ہائوسنگ، پولیس ، یوای ای ڈی، وارٹر ورکس، ہیلتھ، مال، آر اینڈ بی ، وقف بورڈ اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام بھی تھے۔ انہوں نے آثار شریف کلاش پورہ میں افسروں کی ایک میٹنگ میں ایام معتبرکہ کے سلسلے میں اُٹھائے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ زائرین کی سہولیات تمام کیلئے انتظامات ماضی کی طرح دستیاب رکھیں۔ اس موقعے پر آثار شریف شہری کلاش پورہ کے سجادہ نشین اور نشان دہ مولوی منظور احمد بھی موجود تھے۔دریں اثنائ ساگر نے ڈویژنل انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عید میلاد النبی(ص)کی تقریب سعید کے پیش نظر خاص کر ایام متبرکہ کے دوران درگاہ حضرت بل میں زائرین کی سہولیات کے لئے خصوصی انتظامات کرنے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔ ساگر نے زیارت نقشبند صاحب(رح) پر کے عرس مبارک اور خاصکر خوجہ دیگر کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں