زونل ایجوکشن آفیسرکی ناقابل قبول وہزیمت آمیزحرکت  باریش اسکولی ٹیچرکوکان پکڑکراُٹھک بیٹھک کرنے پرمجبورکیا

پونچھ/کے این این /ایک اسکولی پرنسپل جس کوزونل ایجوکیشن آفیسرکااضافی چارج دیاگیاہے ،نے تمام ترقواعدوضوابط اوراصولوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ایک سرکاری ٹیچرکو’کان پکڑکراُٹھک بیٹھک ‘کی سزادی ۔ اپنی نوعیت کایہ افسوسناک وشرمناک واقعہ صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقہ میں پیش آیا۔معلوم ہواکہ درمیانی عمرکاایک اسکول ٹیچررفیق احمدکسی وجہ سے ڈیوٹی سے غیرحاضررہا،اورجب وہ ڈیوٹی دینے کیلئے اسکول پہنچاتواس دوران گورنمنٹ ہائراسکنڈری اسکول دھارگلون کے پرنسپل،جن کے پاس زونل ایجوکیشن آفس بالاکوٹ کااضافی چارج بھی ہے ،اسکول میں نمودارہوئے ۔بتایاجاتاہے کہ حال میں ٹیچررفیق احمدکوگورنمنٹ مڈل اسکول بسونی سے کسی اوراسکول میں تعینات کیاگیاتھا،اورغالباًاس تبادلے سے ناخوش ہوکرہی مذکورہ ٹیچرکچھ روزتک ڈیوٹی پرحاضرنہیں ہوا۔پرنسپل یاقائمقام زیڈای ائوکی جانب سے درمیانی عمرکے باریش اسکولی ٹیچررفیق احمد کوسب کے سامنے کان پکڑکراُٹھک بیٹھک /جاری صفحہ ۱۱ پر

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں