شوپیان میں جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ  گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمدکیا گیا :پولیس

شوپیان/کے این این /پولیس نے شوپیان میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس نے بتایا ہے کہ جنگجوئوں کی کمین گاہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمدکرکے ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ اْس کے اہلکاروں نے فوج کے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ دریافت کرکے اْسے تباہ کردیا۔پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوئوں کی کمین گاہ شوپیان کے رامنگری نامی گائوں میں تباہ کی گئی۔پولیس کے مطابق مذکورہ کمین گاہ سے بہت سارا قابل اعتراض سامان بر آمد کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔بر آمد شدہ سامان میں دھماکہ خیز اشیا ئ بنانے والی چیزیں بھی شامل ہیں۔پولیس نے اس ضمن میں مزید بتایا کہ یہ آپریشن 23پیرا اور شوپیان پولیس نے مشترکہ طور پرایک کارروائی عمل میں لائی۔انہوں نے کہا کہ رام نگری شوپیان علاقے میں جنگجوئوں کی کمین گاہ سے گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمدکرکے ضبط کیا گیا۔
 پولیس کے مطابق جنگجوئوں کی کمین گاہ سے آئی ای ڈی تیار کرنے کیلئے در کار مواد اوردیگر اشیائ کو بھی برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں