12ویں پروفیسر یوسف میموریل کرکٹ کپ 2018 ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سرینگر/۲۱/ویں پروفیسر یوسف میموریل کرکٹ کپ 2018کے سلسلے میں جی ڈی سی گاندربل نے جی ڈی سی بارہمولہ کو 10رنوں سے ہرایا اور ٹرافی جیت لی۔ بارہمولہ کالج کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گاندربل کی ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔اسلامیہ کالج گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میںگاندربل کی ٹیم نے 25اووروں میں 200رنز بنائے اس دوران اس کے چھ کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ۔عاقب پر ے اور عاقب منظور نے بالترتیب 55اور 54 رن بنائے ۔مدثر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔بارہمولہ جسے 201رنوں کا ہدف ملا تھا نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میںناکام رہی اوردس رنوں سے میچ ہارگئی ۔جنید نے 57رنز بنائے ۔دانش اورحسین نے 3ْْ/3وکٹ لئے ۔میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف پر وفیسر یاسین احمد شاہ پرنسپل اسلامیہ کالج سے کرایا گیا ۔جی ڈی سی بارہمولہ کے تجمل کو میں آف دی ٹورنامنٹ قرار دیاگیا۔ڈپٹی کمشنر سرینگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں