عالمی کپ میں من پریت ہاکی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے

نئی دہلی/یو این آئی/ من پریت سنگھ اڑیسہ میں 28نومبر سے شروع ہونے والے مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 18رکنی ہندستانی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے جبکہ چگلنسانا سنگھ کگجم کو نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ہندستان کی میزبانی میں ہو رہے مرد عالمی کپ کا انعقاد 28نومبر سے اڑیسہ کے بھونیشور واقع کلنگا اسٹیڈیم میں کیا جانا ہے ۔ ہاکی انڈیا ﴿ایچ آئی ﴾ نے کل 18رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ہندستانی ٹیم عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گی۔ہندوستانی ٹیم میں پی آر شریجیش اور کرشن بہادر پاٹھک گول کیپر کا کردار ادا کریں گے ۔ اڑیسہ کے تجربہ کار دفاعی کھلاڑی بیریندر لاکڑا کی بھی واپسی ہو رہی ہے ۔ وہ گذشتہ ماہ مسقط میں ہوئے ایشیائی چمپئنز ٹرافی سے باہر رہے تھے اور ری ہیبی لٹیشن کے بعد اپنی ہی ریاست کے امت روہداس، سریندر کمار، کوٹھاجیت سنگھ اور جونیئر ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ہرمن پریت سنگھ کے ساتھ ہندستان کے ڈیفنس کو مضبوطی دیں گے ۔مڈفیلڈ میں من پریت سے کافی امیدیں رہیں گی جو چمپئنز ٹرافی میں اہم رہے تھے ۔ چگلن کے علاوہ نوجوان سمیت ، نیل کانتا شرما، گذشتہ ماہ بین الاقوامی ڈیبو کرنے والے ہردک سنگھ کھیلیں گے ۔ فارورڈ لائن میں آکاشدیپ سنگھ، دلپریت سنگھ، للت اپادھیائے اور جونیئر ورلڈ کپ کے مندیپ سنگھ اور سمرنجیت سنگھ موجود رہیں گے ۔ ہندستانی مرد ٹیم عالمی کپ کے پول سی میں شامل ہے ، جس میں دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم بیلجئیم، کینیڈا اور جنوبی افریقہ پول میں سرفہرست تک پہنچنے کے لئے اپنا چیلنج پیش کریں گی تاکہ کوارٹر فائنل میں جگہ یقینی بنا سکیں۔مرد ٹیم کے چیف کوچ ھریندر سنگھ نے کہاکہ ہم نے عالمی کپ کیلئے اپنا بہترین کمبی نیشن ڈھونڈھا ہے ۔ ہمیں موجود 34 کھلاڑیوں میں سے سب سے اچھے 18کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ۔ ہماری آخری چنے ہوئے کھلاڑیوں میں تجربہ کار اور نوجوان چہروں کو یکجا کیا گیا ہے ۔ اس ٹیم کو موجودہ فارم اور فٹنس کے مطابق منتخب کیا گیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں