کھلاڑی یونین کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے کرکٹرز وارنر، اسمتھ اور بینکرافٹ سے بین ہٹ سکتی ہے

سڈنی/یو این آئی ﴾ کرکٹ آسٹریلیا ﴿سی اے ﴾ کھلاڑی یونین کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر بال ٹیمپرنگ کے الزامات کا سامنا کر رہے کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر لگی پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے ۔سی اے کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ آسٹریلوی کرکٹرز یونین ﴿اے سي اے ﴾ کی جانب سے مسلسل تینوں کھلاڑیوں پر لگی پابندی کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے سی اے پر دباؤ بنا ہے ۔ رابرٹس نے کہاکہ ہمیں ایسے دستاویز حال ہی میں ملے ہیں۔ اسے بورڈ کو مخاطب کرکے لکھا گیا ہے اور سی اے اس پر غور کر رہا ہے ۔آسٹریلوی کپتان اور نائب کپتان وارنر پر مارچ میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں شامل ہونے کے لئے ایک ایک سال کا بین لگایا گیا تھا جبکہ بینکرافٹ پر نو مہینے کے بین لگا ہے ۔ٹیم کے ٹاپ کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کو حالیہ سیریز میں نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ٹیسٹ ٹیم کو ٹم پین کی کپتانی میں آخري تین ٹسٹ میچوں میں دو میں شکست ملی ہے ۔ ون ڈے ٹیم کی کپتانی آرون فنچ کے ہاتھوں میں ہے جسے انگلینڈ سے 0-5 سے وھائٹ واش سمیت آخری سات میچوں میں شکست ہوئی ہے ۔ پرتھ میں جنوبی افریقہ سے بھی آسٹریلوی ٹیم پہلا میچ چھ وکٹ سے گنوا بیٹھی۔آسٹریلوی ٹیم کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے بھی کرکٹ ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بھی معتوب کھلاڑیوں کی سزا ختم کرنے کی وکالت کی ہے ۔ سی اے افسر نے کہاکہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی توجہ رکھیں اور انہیں محسوس کرائیں کہ وہ آسٹریلوی کرکٹ کا حصہ ہیں۔ ہمیں کھلاڑیوں کی مانگ کا جائزہ لینا ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں