ڈوڈہ سڑک حادثے میں ایک SPOہلاک،دو افراد زخمی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ ڈوڈہ میں آج ایک سڑک حادثے میں ایک سپیشل پولیس آفیسر ﴿SPO﴾ ہلاک اور دو بھائی زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ڈوڈہ کے بہابور علاقے میں آج صبح اُس وقت رونما ہوا ، جب ایک گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک تقریباً ڈیڑھ سو فٹ گہرے نالے میں لڑھکتے ہوئے جا گری ۔ہلاک شدہ شخص کی شناکت عرفان نذیر ساکن بہابو ر کے بطور ہوئی ہے۔ موصوف ایک ایس پی او تھا۔اس حادثے میں زخمی ہوئے دو بھائیوں کے نام محسن علی اور لیاقت علی بتائے گئے ہیں یہ دونوں روٹی پدیرنا ڈوڈہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں