ترال میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان معرکہ جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے ترال کے ڈار گنائی گنڈ گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع پانے کے بعدراشٹریہ رائفلز کی 42ویں بٹالین ، سی آر پی ایف کی 180ویں بٹالین اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ سے وابستہ اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں اس گائوں کا محاصرہ کرلیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ۔اس دوران محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں نے فورسز پر فائر کھول دیا اور اسکے ساتھ طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ، جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں