پونچھ میں ایل او سی پر پاکستانی فائرنگ سے بی ایس ایف اہلکار زخمی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ پونچھ میں لائن آف کنٹرول ﴿ایل او سی﴾ پر جمعہ کے روز پا کستا نی افو اج نے بمبر گلی سیکٹرمیں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک باڈر سیکورٹی فورس﴿بی ایس ایف﴾ کا اہلکار زخمی ہو گیا ۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے پونچھ کے بمبر گلی سیکٹرمیںفائرنگ کی جس کی وجہ سے بی ایس ایف کا ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا اور زخمی کانسٹیبل کو علاج کے لئے کمانڈاسپتال ادھم پور پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ کا ہندوستانی فوج نے بھی معقول جو اب دیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں