نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے بائیکاٹ سے ہمیںکوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا: اشوک کول

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾  بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کو حالیہ بلدیاتی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے بائیکاٹ سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ این سی اور پی ڈی پی کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی غلطی کا ادراک ہوگیا ہے اور ان کے کارکن بڑی تعداد میں پنچایتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کررہے ہیں۔ اشوک کول جمعہ کے روز یہاں بھاجپا کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔ بھاجپا کو بلدیاتی انتخابات میں علاقائی جماعتوں کے بائیکاٹ سے ہونے والے فائدے کے بارے میں پوچھے جانے پر اشوک کول نے کہا ’ہم نے تو ان کو بائیکاٹ کرنے کے لئے نہیں کہا تھا۔ ہم نے تو ان سے انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ ان کے بائیکاٹ کرنے سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ملا ۔ ہم نے پچھلے چار پانچ برسوں کے دوران اپنی پارٹی کو یہاں کافی مستحکم کیا ہے۔ ہمیں اپنی محنت کا پھل ملا‘۔ بھاجپا ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ این سی اور پی ڈی پی کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی غلطی کا ادراک ہوگیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں