کیلی فورنیا کا حملہ آورسابق امریکی فوجی تھا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ امریکہ میں کیلی ورنیا کے ایک بار میں گھس کر وہاں موجود لوگو ں پر حملہ کرنے والے مشتبہ کی شناخت ایک سابق امریکی فوجی کے طورپر کی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق بار میں لوگوں پراندھا دھند فائرنگ کرنے والا شخص 28سالہ سابق مرین فوجی ایان ڈیوڈ لونگ تھا۔اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ آور ڈیوڈ لونگ ڈپریشن میں مبتلا تھا۔اس حملے میں اب تک 12افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔فائرنگ کے اس واقعہ میں تقریباً 10افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے ہیں۔ڈیوڈ لونگ اپنی ماں کولین لونگ کے ساتھ کیلی فورنیا کے نیوبری پارک میں رہتا تھا۔نیوبری پارک جائے وقوع بارڈر لائن بار اینڈ گریل سے 6.4کلومیٹر دور ہے ۔حکام نے بتایا کہ ڈیوڈ لونگ نے اس سال اپریل میں اپنے گھر میں ہنگامہ کردیا تھا جس کی وجہ سے پولیس بلانا پڑاتھا۔اس وقت ڈیوڈ لونگ کی ذہنی طورپر جانچ کرنے والے ماہر نفسیات کے مطابق وہ ایک قسم کی ذہنی بیماری میں مبتلا تھا ۔امریکہ کی مرین کارپس نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ڈیوڈ لونگ نے 2008سے 2013 تک کارپس کے ساتھ مشین گن آپریٹر کے طورپر کام کیا ہے ۔اس دوران ڈیوڈ کورپورل کے عہدے تک پہنچ چکے تھے ۔ڈیوڈ نے فوج چھوڑنے کے بعد کیلی فورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں 2013سے 2016کے درمیان پڑھائی بھی کی۔ڈیوڈ لونگ 2010-11کے دوران افغانستان میں تعینات تھے جہاں انہیں مرین کارپس کی جانب سے گڈ کنڈکٹ میڈل،اور افغانستان کیمپین میڈل بھی دیاگیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں