منگل کی شب سرد ترین رات سرینگر کا درجہ حرارت منفی3.2

سرینگر/ کے این این /کشمیر وادی میں رات کے درجہ حرارت میں آئی یکا یک کمی کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں منگل کی رات رواں سیزن کی سرد ترین رات ثابت ہوئی ،کیونکہ سرینگر کا درجہ حرارت منفی3.2ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ۔ کشمیر وادی میں شبانہ سردی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ کیا گیا ۔گرمائی دارلحکومتسرینگر میں منگل کی رات کا درجہ حرارت منفی3.2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع صاف رہنے کی صورت میں درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔محکمہ کے مطابق پہلگام میں منفی5.5، گلمرگ میں منفی4.0ڈگری سیلشیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔کرگل میں منفی9.7اورکے دراس قصبہ میں درجہ حرارت منفی14ڈگری سیلشیس تک گرگیا،لہیہ میں رات کا درجہ حرارت منفی10.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔صوبہ جموں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت کے حوالے سے جو تفصیل دی ،اُس کے مطابق جموں شہر میں 8.9،کٹرا میں 8.6،بٹوت میں 3.4،بانہال میں2.5اور بھدرواہ میں 1.3ڈگری سیلشیس ڈگری ریکارڈ درج کیا گیا ۔صوبہ کشمیر کے کرگل ضلعے کے دراس قصبہ میں درجہ حرارت منفی14ڈگری سیلشیس تک گرگیا،دراس قصبہ دنیا کا دوسرا سرد ترین خطہ ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں