پنچایتی انتخابات کا ساتواں مرحلہ اختتام پذیر مجموعی ووٹنگ شرح 75.3فیصد درج، کشمیر وادی میں ووٹنگ شرح 30.3 فیصد ،جموں میں ووٹنگ شرح 84.8 فیصد درج

سرینگر/ کے این این /ریاست جموں وکشمیر میں 9مراحل پر محیط انتخابات کا 7واں مرحلہ منگل کو منعقد ہوا ،جس دوران 2714 پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہوئی جن میں سے کشمیر صوبے کے576 اور جموں صوبے کے 2138 پولنگ مراکز شامل ہیں۔تاہم شوپیاں،کولگام اور پلوامہ کے4بلاکوں میں کسی بھی امیدوار کے سامنے نہ آنے کے نتیجے میں انتخابات نہیں ہوئے۔ ساتویں مرحلے کے دوران مجموعی طور پر ریاست میں75.3فیصد ووٹنگ درج /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کی گئی جس میں کشمیر صوبے میں30.3فیصد جبکہ جموں صوبہ میں84.8فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ یاد رہے کہ ریاست میں 6مرحلوں کے پنچایتی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 73.6 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پہلے 6مرحلوں میں کشمیر صوبے میں 46.1فیصد جبکہ جموں صوبے میں 82.8 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالیں۔ 9مراحل پر محیط پنچائتی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے دوران 2714 پولنگ مراکز پر ووٹنگ ہوئی جن میں سے کشمیر صوبے کے576 اور جموں صوبے کے 2138 پولنگ مراکز شامل ہیں ۔ پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہو کر 2 بجے تک جاری رہا ۔892 پولنگ مراکز کو انتہائی حساس زمرے میں رکھا گیا ہے جن میں سے کشمیر صوبے کے 428 اور جموں صوبے کے 464 پولنگ مراکز شامل ہیں ۔ساتویں مرحلے میں 341 سرپنچ اور 1798 پنچ حلقوں کیلئے5575 اُمیدوار میدان میں ہیں جبکہ 85 سرپنچوں اور912 پنچوں کو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے ۔ ساتویں مرحلے کے دوران 475865 ووٹر سرپنچ حلقوں اور 345880 ووٹر پنچ حلقوں کیلئے ووٹ ڈالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹروں میں پہلے ہی فوٹو ووٹر سلپ تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔رواں پنچایتی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں منگل کو ہوئی ووٹنگ کے دوران دوپہر تک ضلع بڈگام میں سب سے کم جبکہ ضلع کپوارہ میں سب سے زیادہ پولنگ درج کی گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دن کے 12بجے تک مختلف اضلاع میں ووٹنگ کی شرح اس طرح رہی۔سرحدی ضلع کپوارہ میں34فیصد،بانڈی پورہ میں17.1فیصد، بارہمولہ میں12فیصد،گاندر بل میں 18.1فیصد،وسطی ضلع بڈگام میں9فیصد،جنوبی ضلع اننت ناگ میں 13.8فیصد،صوبہ جموں کے شاہراہ ضلع رامبن میں57.9فیصد،ریاسی میں 61.4فیصد ،سانبہ میں64.2فیصد ،جموں میں 63.1،راجوری میں64اور پونچھ میں72فیصد پولنگ درج کی گئی ۔صوبہ جموں میں پنچایتی انتخابات کے7ویں مرحلے میںکئی پولنگ مراکز پر تشدد بھی دیکھنے کو ملا جبکہ عمر رسیدہ ووٹروں نے بھی پولنگ میں حصہ لیا ۔ساتویں پولنگ مرحلے کے دوران وادی16بلاکوں میں اگرچہ ووٹ ڈالے گئے ،تاہم شوپیاں،کولگام اور پلوامہ کے4بلاکوں میں کسی بھی امیدوار کے سامنے نہ آنے کے نتیجے میں انتخابات نہیں ہوئے۔ پلوامہ کے شادی مرگ ، شوپیاں کے کاپرن اور حرمین کے علاوہ کولگام کے پونبے میں انتخاب نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنچایتی انتخابات کے7ویں مرحلے میں116سرپنچ حلقوں اور1722پنچ نشستوں پر کسی بھی امیدوار کے سامنے نہ آنے کی وجہ سے یہ نشستیں خالی رہیں۔ساتویں مرحلے کے دوران مجموعی طور پر ریاست میں75.8فیصد ووٹنگ درج کی گئی جس میں کشمیر صوبے میں30.3فیصد جبکہ جموں صوبہ میں84.5فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ سب سے زیادہ ووٹنگ شرح پونچھ میں 86.5درج کی گئی جبکہ کشمیر وادی کے ضلع کپوارہ میں سب سے زیادہ ووٹنگ شرح رہی ،یہاں 44.9فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ یاد رہے کہ ریاست میں 6مرحلوں کے پنچایتی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر 73.6 فیصد ووٹنگ درج کی گئی اور پہلے 6مرحلوں میں کشمیر صوبے میں 46.1فیصد جبکہ جموں صوبے میں 82.8 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالیں ۔یکم دسمبر کو منعقد ہوئے پنچایتی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ریاست میں 76.9 فیصد ووٹنگ درج کی گئی جس میں سے 84.6فیصد ووٹنگ جموں صوبے جبکہ 17.3فیصد ووٹنگ کشمیر صوبے میں ریکارڈ کی گئی۔ پانچویں مرحلے کے دوران مجموعی طور پر ریاست میں 71.1فیصد ووٹنگ درج کی گئی جس میں کشمیر صوبے میں 33.7 فیصد جبکہ جموں صوبہ میں 85.2فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ چوتھے مرحلے کے دوران ریاست میں مجموعی طور پر 71.3 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس مرحلے کے دوران جموں صوبے میں 82.4 اور کشمیر صوبے میں 32.3 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔ تیسرے مرحلے کے دوران ریاست میں 75.2 فیصد ووٹنگ درج کی گئی اس مرحلے میں کشمیر صوبے میں 55.7 جبکہ جموں صوبے میں 83 فیصد ووٹروں نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ 20 نومبر 2018 کو منعقد ہوئے دوسرے مرحلے کے دوران مجموعی طور پر ریاست میں 71.1 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی اس مرحلے کے دوران جموں صوبے میں 80.4 اور کشمیر میں 52.2 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔17 نومبر 2018 کو منعقد ہوئے پہلے مرحلے کے دوران ریاست میں 74.1 ووٹنگ درج کی گئی جس میں سے 64.5 فیصد کشمیر صوبے جبکہ 79.4 فیصد ووٹنگ جموں میں ریکارڈ کی گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں