اخبارات اور صحافیوں کے مسائل پر ایڈیٹرس فورم کے اجلاس میں گفت و شنید

سرینگر/جموںوکشمیر ایڈیٹرس فورم کی میٹنگ کشمیر پریس کلب سرینگر میں منعقد ہوئی جس دوران اہم مسائل پر گفت شنید ہوئی ۔ کشمیر پریس کلب سرینگر میں جموں کشمیر ایڈیٹرس فورم کی میٹنگ کو کونیئر محمد اسلم بٹ کی سربراہی میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں ممبران نے جموں دورے کے بارے میں مفصل اور مدلل روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جموں سے جڑے صحافیوں کے ساتھ ایک مشترکہ پلیٹ فارم کشمیر نیوز فارم کا قیام عمل میں لایا گیا جو صحافیوں کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ممبران نے بتایا کہ جموں دورے کے دورا ن صحافیوں اور اخبارات سے جڑے ملازمین کی بہتری کیلئے کام کرنے پر زور دیا گیا ۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ انفارمیشن محکمہ کو ہر روز اپنی پورٹرل پر اشتہارات کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنی چاہئے تاکہ ہر کوئی یہ دیکھے کہ کس کو کتنے سرکاری اشتہارات مل رہے ہیں۔ میٹنگ کے دوران بتایا کہ حکومت کو اخبارات کو ایک انڈسٹری کے طور پر تسلیم کرنا چاہئے اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے باضابط طورپر احکامات صادر کئے جانے چاہیں۔ میٹنگ کے دوران متفقہ طورپر فیصلہ لیا گیا کہ ہر چھ ماہ کے بعد فورم کے الیکشن جمہوری طرز پر عمل میں لائے جائینگے۔ میٹنگ کے آخر پر کو کونیئر نے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں