بی جے پی تاریخ کو توڑ مروڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے :کمیونسٹ پارٹی

حیدرآباد ﴿یواین آئی ﴾کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ﴿سی پی آئی﴾کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کل الزام لگایا ہے کہ بی جے پی تاریخ کو توڑ مروڑ کر بی جے پی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ تلنگانہ کے مجوزہ انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں ۔انہوں نے کہاکہ مجلس ، ٹی آرایس کی حمایت کر رہی ہے جبکہ ٹی آرایس پارٹی بی جے پی کی حمایت کر رہی ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس 2014میں عوام سے کئے گئے وعدوں پر پانچ فیصد بھی عمل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔سردار پٹیل سے متعلق گزشتہ روز وزیراعظم کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹیل کی جانب سے کی گئی خدمات اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ قابل ستائش ہیں تاہم مودی نے حیدرآباد کی آزادی کی تحریک میں دوسروں جیسے کمیونسٹوں کے رول کو گھٹا کر پیش کیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں