بلند شہرمیں انسپکٹرسبودھ کمار سنگھ قتل واقعہ کی تحقیقات شروع

بلند شہر﴿یواین آئی﴾ اترپردیش میں بلندشھر کے سیانا علاقے میں پیر کو مبینہ گئوکشي کے احتجاج کے دوران گئورکشکوں کی بھیڑ اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کوتوالی انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ سمیت دو افراد کی موت کے معاملہ میں پولیس نے 26نامزد اور تقریباً 70نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی ہے ۔پولیس نے ے اس واقعہ میں چارملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔وزیر اعلی یوگي آدتیہ ناتھ نے بلند شہر واقعہ کی تحقیقات دو دن میں مکمل کراکر رپورٹ حکومت کو سونپنے کی ہدایت دی ہے ۔ ایڈیشنل پولیس ڈائرکٹر جنرل ﴿اینٹلیجنس ﴾ ایس بی سروڈکر کی قیادت میں ایس آئی ٹی کی ٹیم نے بلند شہر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔سیانا تھانہ علاقہ کے چنگراوٹي چوکی انچارج سب انسپکٹر سریش کمار نے تشدد، دنگا فساد، فائرنگ اور آتش زنی کے معاملہ میں 26نامزد اور 70سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کی ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں اب تک چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے بی سنگھ نے منگل کوبتایا کہ پولیس نے اس واقعہ میں شامل دو ملزمان چمن اور دیوندر کو گرفتار کیاگیا ہے ۔ معاملے کی جانچ شروع ہو گئی ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی دھر پکڑ کے لئے چھ ٹیموں نے تقریبا 25مقامات پر دبش دی ہے ۔ ملزمان کی سرگرمی سے تلاش کی جا رہی ہے ۔اس واقعہ کے بعد چنگراوٹي گاؤں میں سناٹا چھایا ہواہے ۔ گاؤں میں عورتیں، بچے اور بوڑھوں کے علاوہ تمام لوگ نقل مکانی کر گئے ہیں۔گاؤں میں صرف بوٹوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں