جنوبی افریقہ کی ترقی پذیر ممالک کو دی جانے امداد میں اضافہ کی اپیل

کیپ ٹاؤن ﴿ژنہوا﴾ جنوبی افریقہ نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیر ممالک کو دی جانے والی امداد میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔جنوبی افریقہ کی وزیر ماحولیات نوم وولا موکویانے پیر کو اقوام متحدہ کے معاہدے کے تحت کانفرنس آف پارٹیز کی 24ویں اجلاس ﴿سي اوپي -24میں یہ اپیل کی۔ انہوں نے کہا‘‘کوٹوائس کانفرنس میں پیرس معاہدے کو مکمل طورپر لاگو کرنے کے لئے کئے گئے کام کی جائزہ لیا جانا چاہئے ۔ ساتھ ہی اس بات کی یقین دہانی کرائی جائے کہ پیرس معاہدے کے سیاسی توازن کو برقرار رکھا جائے گا۔ترقی پذیر ممالک کے تمام اہم مسائل کو ضابطوں کے مطابق حل کیا جائے گا’’۔انہوں نے کہا کہ سی او پی24کو اپنی توجہ اس موضوع پر مرتکز کرنا چاہئے کہ سال 2020تک ترقی پذیر ممالک کو 100ارب امریکی ڈالر کی امدادی رقم سالانہ موسمیاتی تبدیلی کے لئے فراہم کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پر پولینڈ کے کوٹوائس میں سي اوپي 24کی کانفرنس اتوار کو شروع ہوئی ہے اور اس کا اختتام پولینڈ کے صدر کی تقریر کے ساتھ 4دسمبر کو ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں