ایران کے جوہری ٹیسٹ پر بحث فرانس اور برطانیہ کی سلامتی کونسل سے اجلاس بلانے کی درخواست

اقوام متحدہ﴿اسپوتنک﴾ اقوام متحدہ کیلئے فرانس اور برطانیہ کے نمائندوں نے ایران کے جوہری ٹیسٹ پر بحث کے سلسلہ میں منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے ۔ سفارتی ذرائع نے خبررساں ایجنسی ا سپوتنک کو یہ اطلاع دی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ ہفتے کہا کہ ایران نے ایک درمیانہ فاصلہ کے بیلسٹک میزائل تجربہ کیا جو کئی ہتھیاروں کو لے جانے کے قابل تھا ۔ یہ فعل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے ۔ ایران نے یہ کہتے ہوئے جواب دیاکہ ‘‘ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا تھا اور ملک کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا’’۔ ذرائع نے بتایا کہ فرانس اور بر طانیہ نے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شوکارچي نے اتوار کو کہا کہ ایران دیگر ممالک سے اجازت کے بغیر میزائل ٹیسٹ کرے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں