ایس 400کی خریداری کیلئے ہندوستان کو پابندیوں سے استثنیٰ ممکن :امریکہ

واشنگٹن﴿یو این آئی﴾ امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ امریکی اور ہندوستانی افسران آئندہ دنوں میں امریکہ سے متعلق تمام معاملات کو حل کرلیں گے جن میں روس سے فضائی دفاعی سسٹم ایس400کی خریداری کیلئے ہندوستان کے خلاف پابندی ختم کئے جانے کا امکان بھی شامل ہے ۔ مسٹر میٹس نے پیر کو پنٹاگون میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم آئندہ دنوں میں اس موضوع سے متعلق تمام مسائل کو حل کرلیں گے ۔ ہم اس موضوع پر آگے کام کریں گے ۔ مسٹر میٹس نے ہندوستان کی ایس400کی خریداری پر پابندی ختم کرنے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان روس سے بہت سے ہتھیار خریدنے کے باوجود کئی برسوں تک ناوابستہ ملک بنا رہا ہے ۔ مسٹر میٹس نے کہا کہ وہ امریکہ کے دورے پر آئی ہندوستان کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے ساتھ کئی امور پر بات چیت کریں گے ۔ روس کے ترجمان دمتری پیشکوف نے اکتوبر میں روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو کہا تھا کہ ہندوستان روس نے ایس 400کی سپلائی کے لئے نئی دہلی میں تاریخی معاہدے پر دستخط کردئے ہیں امریکہ نے ایس 400کی خریداری کے منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس پر پابندی کی دھمکی دی تھی۔ روس میں تعمیر فضائی دفاعی سسٹم ایس400اگلی نسل کا میزائل ڈیفنس سسٹم ہے جس پر تین مختلف طرح کی میزائلیں نصب کی جاسکتی ہیں ۔ جو کم سے لے کر بہت طویل دوری تک مختلف فضائی اہداف، جنگی طیاروں اور بالسٹک میزائلوں کو نشانہ بنانے میں اہل ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں