ٹرمپ کا اپنے سا بق وکیل کوطویل عرصہ تک قید میں رکھنے کا مطالبہ

واشنگٹن﴿یو این آئی﴾ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے پر اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ‘طویل عرصے تک قید’ میں رکھنے کا مطالبہ کردیا۔امریکہ سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کی جانب سے 2016کی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے کہنے پر روس کے ساتھ ریئل اسٹیٹ معاہدے سے متعلق کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد امریکی صدر کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا۔انہوں نے اپنے الزام کو دہراتے ہوئے کہا کہ خصوصی وکیل رابرٹ میولر گواہوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ صدر کو نقصان پہنچانے کیلئے جھوٹ بولیں۔واضح رہے کہ رابرٹ میولر روس اور ٹرمپ کی مہم کے درمیان ممکنہ ملی بھگت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں