ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ: میچ کے دوران انگلش کرکٹر کو دل کا دورہ

سڈنی/ ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران انگلش ٹیم کے کھلاڑی راجا ارشد حیات کو دل کا دورہ پڑگیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کا شہر سڈنی تاریخ کے پہلے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔روز ڈیل کرکٹ گراؤنڈ سڈنی میں حال ہی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے راجا ارشد حیات بیٹنگ کر رہے تھے، ابھی انہوں نے محض 24 رنز ہی بنائے تھے کہ ان کے سینے میں شدید درد اٹھا۔52 سالہ ارشد حیات کو ایمبولینس کے ذریعے فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ انھیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے، جس کے بعد انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ ﴿آئی سی یو﴾ میں منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیئے جانے کے بعد وہ ٹورنامنٹ چھوڑ کر واپس انگلینڈ جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ویٹرنز ورلڈ کپ میں عمر کی کم سے کم حد 50 سال رکھی گئی ہے۔ماضی میں بھی ویٹرنز کرکٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے اور کھلاڑیوں کی اموات کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں