شہرت یافتہ کرکٹر سریش رینہ نے پولیس ہیڈ کوارٹر جموں کا دور ہ کیا

جموں/ بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر سریش رینہ کل جموں میں ڈایریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ سے پولیس ہیڈ کوارٹر میں ملاقی ہوئے اس موقعہ پر سریش رینہ اے ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرس اے جی میر ،آئی جی پی پرسنل جے پی سنگھ ،آئی جی پی ہیڈ کوارٹر س آنند جین ،اے آئی جی پی اینڈ ٹی مبشر لطفی اوراے آئی جی ویلفئیر و کمیونکیشن منوج کمار پنڈتا سے بھی متعارف ہوئے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے پر ڈی جی پولیس دلباغ سنگھ نے سریش رینہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں