کھیلوں کے ذریعے منشیات کی لت کا تدارک ، شمالی کشمیر کے سوپور میں سمینار منعقد

سری نگر/یو ا ین آئی/ جموں وکشمیر اکیڈیمی آف یونیفائیڈ مارشل آرٹس ﴿جے کے اے یو ایم اے ﴾ نے اپنی 'ڈرس آوٹ، سپورٹس ان' مہم جاری رکھتے ہوئے منگل کو شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے ایک پرائیویٹ اسکول میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا جس میں منشیات کی لت سے نجات پانے اور مارشل آرٹس کے ذریعے ایک صحت مند زندگی کو فروغ دینے پر آگاہی دی گئی۔یہ سمینار ویلی پبلک ہائی اسکول سوپور میں منعقد کیا گیا۔ سمینار کے دوران مقررین اور بین الاقوامی سطح کے مارشل آرٹ کھلاڑیوں نے طلبائکو منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا۔ زونل ایجوکیشن آفیسر سوپور کلثوم، ویلی پبلک اسکول کے چیئرمین جنید احمد، پرنسپل جی ایم ڈار اور متعدد قومی اور بین الاقوامی سطح کے مارشل آرٹ کھلاڑی موجود رہے ۔سمینار کے دوران مارشل آرٹس کے ماہرین نے طلبہ کو اپنے دفاع کی ترکیبیں سکھائیں۔ یونائیٹڈ نیشن ڈرگس کنٹرول پروگرام کی ایک رپورٹ کے مطابق وادی میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 70 ہزار سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق منشیات کے عادی ان افراد کی عمر 17 سے 35 برس کے درمیان ہے ۔جموں وکشمیر اکیڈیمی آف یونیفائیڈ مارشل آرٹس کے جنرل سکریٹری رمیز خان نے کہا کہ اکیڈیمی لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرنے کے علاوہ مارشل آرٹس کے ذریعہ صحت مند زندگی کو فروغ دینے کی جانب کام کررہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں