معروف ٹریڈ لیڈر حاجی محمد یٰسین خان کو پولیس نے حراست میں لیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾  پولیس نے آج انسانی حقوق کی پامالیوں پرتاجروں کے مجوزہ احتجاجی پروگرام کو ناکام بنانے کے لئے معروف ٹریڈ لیڈر اور کشمیر اکانومک الائنس کے صدر حاجی محمد یٰسین خان کوگرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خان ، جو کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن کے صدر بھی ہیں ،کو سرینگر میں اُن کے آفس سے گرفتار کیا گیا ۔اُنہیں کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل ’’مشترکہ مزاحمتی قیادت ‘‘ کے کہنے پر جاری ہفتہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بطور احتجاج منایا جارہا ہے۔درایں اثنا کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن نے حاجی یٰسین خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کی مانگ کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں