ریاست کو حاصل خصوصی اختیارات میں ترامیم ناقابل برداشت کسی بھی غلط فیصلے کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائیگا :پی ڈی پی

سرینگر/ یو پی آئی /پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ نے ریاست کو حاصل خصوصی اختیارات میں ترامیم کرنے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پی ڈی پی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گی۔ انہوںنے کہا کہ عوامی سرکار میں ہی مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ترجمان اعلیٰ رفیع احمد میر نے کہاکہ یراست میں غیر ریاستی باشندوں کو نوکریاں فراہم کرنا ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کو حاصل خصوصی اختیارات میں ترامیم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 وقت ریاست میں کوئی سرکار نہیں بلکہ گورنر راج ہے لہذا عوامی سرکار تک کسی بھی قانون میں ترامیم نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہونگے۔ پی ڈی پی ترجمان اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی سرکار ہی مسئلہ کشمیر کو حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے حکومت میں رہ کر بھی یہ بات کئی ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بات چیت کا راستہ اختیار کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے تاکہ ریاست خاص کروا دی کشمیر میں امن و امان قائم ہو سکے اور ریاست کے لوگ خوشحالی سے زندگی گزار سکیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں