بابری مسجد انہدام کی 26ویں برسی: ایودھیا میں سیکورٹی سخت

اجودھیا﴿یواین آئی﴾ اترپردیش کے اجودھیا میں بابری مسجد انہدام کے 26ویں برسی پر سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں اور ضلع میں 144نافذ کردیا گیاہے بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے دن6دسمبر کو ہندو تنظیمیں ’’سوریہ دیوس‘‘اور مسلم تنظیمیں ’’یوم غم‘‘کے طور پر منانے کا اعلان کے بعد اجودھیا میں سیکورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے ۔ جس میں دفعہ 144نافذ کر دیا گیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شہر انل کمار سسودیا نے بدھ کو یہاں یواین آئی کو بتایا کہ6دسمبر 1992کو بابری مسجد کے انہدام کی 26ویں برسی پر مختلف تنظیموں نے کئی پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے مدنظر اجودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی کے لئے مقامی پولیس کے علاوہ 12اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، 40سب انسپکٹر، 50تھانہ انچارج، ایک سو کانسٹبل سمیت دس کمپنی پی اے سی، آر اے ایف کی تعینات کی گئی ہے ۔ متنازعہ احاطے کے نزدیک تعینات سیکورٹی فورسیز کو مستعدی برتنے کا حکم دیاگیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں