پاکستان اورایران کے درمیان افغانستان میں امن کوششوں میں تعاون کرنے پر اتفاق

اسلام آباد﴿یواین آئی﴾ پاکستان اور ایران نے افغانستان حکومت کی طرف سے اس ملک میں جاری امن کوششوں میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستانی اخبار ‘ڈان’ کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان-ایران دوطرفہ مذاکرات کے 10ویں دور کے اجلاس میں دونوں ممالک نے اس پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی وزیر خارجہ تھمینہ جنجوعہ اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں دو طرفہ مذاکرات کے دوران اس معاملہ پر اتفاق رائے بنی۔مذاکرات کے بعد جاری سرکاری بیان کے مطابق‘‘پاکستان اور ایران سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں ہے ۔ ایسے حالات میں افغانستان حکومت کی امن اور تعمیر نو کے عمل کو مکمل تعاون دینا ان چیلنجوں سے باہر نکلنے کا بہترین طریقہ ہے ’’۔دونوں ممالک نے افغانستان کے تئیں ‘تال میل نقطہ نظر’ اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں