ورلڈ کپ ہاکی:جرمنی نے ہالینڈ کو شکست دی

بھونیشور/ دو مرتبہ کی چیمپئن جرمنی نے آخری کوارٹر میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ منٹ کے وقفے میں تین گول کر کے تین بار کے چیمپئن ہالینڈ کو بدھ کو ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے پول ڈی کے میچ میں 4۔1 سے شکست دے دی۔عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر کی ٹیم جرمنی نے چوتھے نمبر کی ٹیم ہالینڈ کو شکست دیکر پول میں مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔ جرمنی کے اب چھ پوائنٹس ہوگئے ہیں اور فہرست میں چوٹی پر پہنچ گئی ہے ۔ ہالینڈ کی پول آف ڈیتھ سمجھے جارہے اس پول میں دو میچوں میں یہ پہلی شکست ہے اور وہ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ورلڈ کپ میں چھ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے۔ جبکہ 2013 کے بعد سے گزشتہ پانچ برسوں میں 26 مقابلوں میں یہ 10 ویں جیت ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں