طیب اردوان کی اہلیہ کی جانب سے وزیر اعظم مودی کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ ارجنٹائن میں جی 20 اجلاس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ ایمن اردوان کی وزیراعظم نریندرا مودی کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن میں 30 نومبر کو دوروزہ دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی 20 اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نریندرا مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت20 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ ترک صدر اپنی اہلیہ ایمن اردوان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوران اجلاس فوٹو سیشن کے دوران ترک خاتون اول اور وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے وزیر اعظم نریندرا مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے ہیں تاہم جیسے ہی وزیر اعظم نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ترک خاتون اول نے فوراً اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں