حسیب درابو نے پارٹی چھوڑ دی،پی ڈپی پی کو ایک اور جھٹکا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جموں وکشمیر کے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ﴿پی ڈی پی﴾ کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ نامہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو بھیج دیا ہے۔حسیب درابو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'پی ڈی پی کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ زندگی کا ایک اور مرحلے اپنے اختتام کو پہنچ گیا'۔ بغاوت سے دوچار پی ڈی پی کے لئے حسیب درابو کا استعفیٰ ایک بڑا جھٹکا ہے۔واضح رہے کہ سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط حکومت کے دوران محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر درابو کو مسئلہ کشمیر پر ایک بیان دینے کی وجہ سے کابینہ سے باہر کردیا تھا۔ ڈاکٹر درابو نے رواں برس مارچ کے اوائل میں دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا تھا کہ کشمیر 'سیاسی' نہیں بلکہ 'سماجی' مسئلہ ہے۔ اس بیان کی وجہ سے وہ اپنی جماعت پی ڈی پی، اپوزیشن نیشنل کانفرنس اور علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے شدید تنقید کی زد میں آگئے تھے۔کشمیر پر ریمارکس کے تناظر میں محترمہ مفتی نے ڈاکٹر درابو کو کابینہ سے باہر کردیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں