لنگیٹ میں23سالہ نوجوان پر اسرار طور لاپتہ بیوہ خاتون کی پولیس اور عوام سے مدد کی اپیل

لنگیٹ: /کے این ایس / لنگیٹ کے وہی پورہ علاقے میںایک23الہ نوجوان پر اسرار طور لاپتہ ہوا ،جسکے نتیجے میں نوجوان کی والدہ شدید پریشانیوں میں مبتلا ہوئیں ہیں ۔اس دوران نوجوان کی بیوہ ما نے عام لوگوں اور پولیس نے بیٹے کی باز یابی میں مدد کی اپیل کی ہے ۔ شمالی کشمیر کے تحصیل ہندوارہ کے وہی پورہ لنگٹ میں ایک بیوہ خاتون کا واحد کماو 23سالہ ظہیر دین ولد مرحوم محمد اسمائیل لون 26دسمبر2018کو حسب معمول گھر صبح دکان کے لئے نکلا اور تب سے گھر واپس نہیں لوٹا ۔گمشدہ نوجوان کے والدہمصرہ بیگم نے کے این ایس کو بتایا ظہیرالدین اپنے ہی گائوں میں مرغ فروش کا کام کرتا تھا اور اسی کی کمائی سے ہی ہم گھر چلاتے تھے۔ انہوں نے بتایا مزکورہ نوجوان اچانک لاپتہ ہوا ۔ جس کے بعد انہوں ہر ممکنہ جگہ پر بیٹے کی تلاشی شروع کی تاہم انہیں کوئی سراغ نہیں ملا ۔
ادھر نوجوان کی گمشد گی کے بعد بیوہ والدہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں اس حوالے سے گمشد گی کی حوالے سے ایک رپوٹ درج گئی اور پولیس نے نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔نوجوان کی والدہ نے پولیس اور تمام لوگوں سے بیٹے کی بازیابی میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں