چندرابابو صرف اپنے بیٹے کو ہی آگے بڑھارہے ہیں:مودی

حیدر آباد﴿یواین آئی﴾وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بانی تلگودیشم پارٹی ومتحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این ٹی راما راو تلگوفخر کی حقیقی علامت تھے ۔انہوں نے نئی دہلی سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس اے پی کے اننت پور،کڑپہ،کرنول ، نرساراو پیٹ اور تروپتی کے بی جے پی کے بوتھ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی راما راو نے تلگو فخر کو ٹھیس پہنچانے اور تلگو مفادات سے دغابازی پر کانگریس کو کبھی معاف نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج جو لوگ اے پی میں برسراقتدار ہیں وہ بے خوف ہیں کہ انہوں نے این ٹی راما راو کی پیٹھ میں دوسری مرتبہ خنجر گھونپا ۔ انہوں نے بوتھ کی سطح پر پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی اور کہا کہ تمام بوتھس میں بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ نشستیں ملنے کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چندرابابونائیڈو ریاست کے سورج کو غروب کرنے کاکام کررہے ہیں اور صرف اپنے بیٹے کو ہی آگے بڑھارہے ہیں، اے پی کے دوسرے بیٹوں او ربیٹیوں کو وہ فراموش کر چکے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں