دنیا کو انٹر نیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسداں کا انتقال

نیویارک﴿یو این آئی﴾ دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دینے والے سائنسدانوں کے 4 رکنی گروپ میں شامل امریکی سائنس دان لاری رابرٹس 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔1960 کے عشرہ میں رابرٹس نے امریکہ کے ایڈوانس سرچ پروگرام ایجنسی کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ان کے اس پروگرام کو دنیا ‘ارپانٹ’ کے نام سے جانتی ہے ۔ انھوں نے کئی آپریٹنگ پروگرام اور سافٹ ویئر کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ارپانٹ نیٹ ورک نے دنیا کو انٹرنیٹ کا تحفہ دیا جسے آج کی ترقی کا ایک اہم زینہ تصور کیا جاتا ہے ۔ رابرٹس کے دیگر ساتھیوں میں- پوپ کان، فینٹ سیرف اور ولین کلائنروک شامل ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں