وادی میں سردی کی شدید لہرجاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ برفیلے پہاڑوں سے نشیبی علاقوں کی جانب آنے والی سرد ہوائوں کی وجہ سے وادی میں سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے کئی دنوں تک موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ سردی کی وجہ سے رات کے دوران بیشتر آبی ذخائر اور نل وغیرہ جزوی طور منجمد ہورہے ہیں۔ آج رات کے دوران سرینگر میںکم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ پہلگام اور گلمرگ میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 4.9اورمنفی3.2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی لداخ خطے میں ہے۔ لیہہ اور کرگل علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.9اورمنفی15.0ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں