سکمز میڈیکل کالج بمنہ ایک بہترین طبی مرکز ثابت ہوگا گورنر کے مشیر نے ادارے میں کئی بلاکوں کا سنگ بنیاد رکھا

سری نگر/گورنر کے صلا ح کے ۔وِجے کمار نے کہا کہ سکمز میڈیکل کالج بمنہ کشمیر میں طبی خدمات کے حوالے سے ایک بہترین مرکز ثابت ہوگا۔ادارے میں کیجولٹی وارڈ ، تیماردار شلٹر شیڈ ، نفسیاتی اور فیکلٹی بلاکوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد صلاح کار نے آج طبی اور نیم طبی عملے سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اِظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار ریاست میں طبی شعبے کے فروغ کے لئے کافی پُرعزم ہے۔اُنہوں نے عہد ہ داروں کو میڈیکل کالج میں عوام کے لئے بہترین طبی خدمات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی تاکہ عوام خاص کر شمالی اور سینٹرکشمیر کے عوام کے لئے یہ ادارہ ایک اہم اور کارگر طبی مرکز ثابت ہوسکے۔کالج کے پرنسپل پروفیسر ریاض احمد نے کالج کے مختلف پروجیکٹوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے صلاح کار کو بتایاکہ مذکورہ بلاکوں کی تعمیر/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 پر پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جارہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کالج میں معیاری طبی خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور سرکار کا تعاون قابلِ سراہنا ہے ۔اُنہوں نے بتایا ایم سی آئی کی ایک ٹیم نے ادارے کے حالیہ دورے کے دوران ادارے میں چند خامیوں کی نشاندہی کی تھی جن میں سے اکثر کو دُور کیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ پر کام جاری ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ادارے میں 200اسامیوں کی تعیناتی سے طبی خدمات کی فراہمی میں کافی مدد ملی ہے اور ادارے میں سالانہ 8لاکھ سے زائد مریضوں کی تشخیص ہورہی ہیں۔اُنہوں نے صلاح کو بتایا کہ گذشتہ دو برسو ں کے دوران ہسپتال نے ایمبولنس گاڑیاں ، تشخیصی سازو سامان او دیگر مشینوں کو خریدا ہے ۔اُنہوں نے ایم آر آئی مشین اور دیگر پروجیکٹوں کے لئے رقومات کی واگذار ی کے لئے سرکار کا شکریہ ادا کیا ۔اُنہوں نے ادارے میں جاری دیگر پروجیکٹوں کے بارے میں بھی صلاح کار کو تفصیلی جانکاری دی۔صلاح کار نے بعد میں 250بستروں والے آئی پی ڈی بلاک ، نئی کالج لیب اور دیگر پروجیکٹوں کا بھی معائینہ کیا۔ اُنہوں نے تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے احکامات دئیے ۔ اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری صحت اتل ڈولو، پرنسپل میڈیکل کالج بمنہ پروفیسر ریاض احمداور کالج کے مختلف شعبوں کے سربراہاں اور ادارے کے دیگر عہدہ داربھی موجود تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں