پانڈیا نے معافی مانگی، سی او اے کا وجہ بتاؤ نوٹس

نئی دہلی/یواین آئی/ ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ٹی وی شو پر ایک خاتون کے خلاف غیر شائستہ اور قابل اعتراض تبصرے کے لئے ہر طرف سے تنقید کے بعد کلعوامی طور پر معافی مانگی۔وہیں رپورٹ کے مطابق اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے منتظمین کی کمیٹی ﴿سی او اے ﴾ نے شو کا حصہ بنے پانڈیا اور لوکیش راہل کو وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ﴿بی سی سی آئی﴾ کا کام کاج سنبھالنے والی سی او اے نے پانڈیا اور راہل کو 24 گھنٹے کے اندر خواتین پر اس طرح کا تبصرہ کرنے کے لئے جواب طلب کیا ہے ۔ ٹویٹر پر پانڈیا نے تسلیم کیا کہ وہ کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئے تھے کیونکہ یہ شو ہی ایسا تھا، لیکن وہ کسی کو بھی دکھ نہیں پہنچانا چاہتے تھے ۔ آل راؤنڈر نے ٹوئٹر کے صفحے پر لکھا، "کافی ود کرن شو پر میں نے جو بھی تبصرا کیا اس کے لئے میں نے تمام متعلقہ لوگوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، جنہیں میں نے دکھ پہنچایا۔ سچ کہوں تو میں شو پر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگیا تھا’’۔پانڈیا نے لکھا، "میرا مقصد کسی کی بھی توہین کرنا اور کسی کو دکھ پہنچانا نہیں تھا۔معروف شو 'کافی ود کرن' میں ہاردک پانڈیا اور راہل پیش نے شرکت کی تھی لیکن شو پر پانڈیا نے عوامی طور پر ایک خاتون کے ساتھ جسمانی تعلقات کی بات کو غیر شائستہ طور پر بتایا تھا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کی سخت تنقید کی گئی تھی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں