محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا دھرنا جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جموں میں بقایا اجرتوں اور ملازمت مستقلی کے مطالبات کے حق میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا آج مسلسل 37 ویں روز بھی دھرنا جاری رہا ۔ آل جے اینڈ کے پی ڈی ڈی کیجول لیبرز یو نین کے بینر تلے بدھ کے روز سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ بجلی کے نیڈبیسڈاور کیجول ملازمین نے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر دفتر جموں کے آج 37 ویں آحتجاج کر کے اپنے مطالبات کے حق نعرے بازی کی. اس دوران احتجاجی ملازمین نے ' ہماری پینڈنگ ویجز ریلیز کرو، ریلیز کرو ' نعرے بلند کئے .  یونین کے صدر اکھل شرما نے بتایا کہ وہ بقایا اجرتوں کی ادائیگی اورملازمت مستقلی کے مطالبات کے حق میں گزشتہ 37 دنوں سے چیف انجینئر دفتر پی ڈی ڈی کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کررہے لیکن ریاستی حکومت ہمارے مطالبات پورے کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں