این آئی اے کی اعلیٰ سطحی ٹیم وادی میں اونتی پورہ پلوامہ میں مذہبی اسکالر سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی

سرینگر/ یو پی آئی /قومی تحقیقاتی ایجنسی ﴿این آئی اے ﴾ نے اونتی پورہ پلوامہ میں ایک مذہبی اسکالر سے پوچھ تاچھ کی ۔ این آئی اے نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹینٹ کیس کے سلسلے میں اسکالر سے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ﴿این آئی اے ﴾ نے اونتی پورہ پلوامہ میں ایک مذہبی اسکالر کے ساتھ کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکالر سے این آئی اے کے سینئر آفیسران نے پوچھ گچھ کی جس/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 دوران اُن سے کئی اہم سوالوں کا جواب دینے کو کہا گیا ۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق دہلی اور اُتر پردیش میں گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں سے پوچھ تاچھ کے بعد ٹیم نے کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک اسلامی اسکالر سے بھی اس سلسلے میں تفتیش کی ۔ قابلِ ذکر ہے کہ اُتر پردیش اور دہلی میں پچھلے کئی دنوں سے این آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک درجن سے زائد آئی ایس آئی ایس سے وابستہ عسکریت پسندوں کو گرفتا رکرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اُن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ میں اسلامی اسکالر سے پوچھ تاچھ اسی تناظر میں کی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں