شاہ فیصل کا استعفیٰ بھاجپا حکومت پر کلنک:چدمبرم، اب دنیا ان کے درد اور غصے پر توجہ دے گی

نئی دہلی / یو این آئی / کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس﴿آئی اے ایس﴾ کے افسر شاہ فیصل کے استعفیٰ پر نریندرمودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاہ فیصل نے جو کچھ بھی کہا ہے اس سے حکومت کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہے۔ جموں و کشمیر سے پہلے ٹاپر آئی اے ایس مسٹر فیصل نے بدھ کو استعفیٰ دیتے ہوئے کشمیر میں مسلسل ہونے والے قتل کو اس کی بنیادی وجہ بتایا تھا۔جمعرات کو سابق مرکزی وزیر نے فیصل کے استعفیٰ پر کئی ٹوئٹ کئے ۔ انہوں نے فیصلے کے استعفیٰ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ان کے درد اور غصے پر توجہ دے گی۔ انہوں نے لکھا فیصل نے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 جو کچھ بھی کہا ہے وہ نریندر مودی حکومت کو قصور وار ٹھہراتا ہے ۔ کانگریس رہنمانے لکھا، کہ افسوس، لیکن میں آئی اے ایس افسر ﴿ اب استعفیٰ دے چکے ﴾ مسٹر شاہ فیصل کو سلام کرتا ہوں ۔ ان کے بیان کا ہر لفظ درست ہے او ربی جے پی حکومت پر کلنک ہے ۔ دنیا ان کے غصہ ، درد اور چیلنج کو یاد رکھے گی۔سابق وزیر نے لکھا کہ زیادہ دنوں پہلے کی بات نہیں ہے جب مشہور پولیس افسر مسٹر ریبرو نے اسی طرح کی بات کہی تھی لیکن اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے منہ سے یقین دہانی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ ہمارے ساتھی شہریوں کے اس طرح کے بیانات سے ہمیں اپنا سر شرم اور تاسف سے جھکا لینا چاہئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں