باولین کور نے جمناسٹک میں ریاست کیلئے سونے کا تمغہ جیتا

سرینگر/ کھیلو انڈیا جمناسٹک مقابلوں میں کشمیر سے تعلق رکھنے والی دسویں جماعت کی باولین کورنے سونے کا تمغہ جیتا ۔یہ مقابلے پونے ممبئی میں منعقد ہوئے ،جمناسٹک کے یہ مقابلے 17سال سے کم عمر کھلاڑیوں کیلئے مخصوص تھے ۔فائنل میں باولین کا مقابلہ مہاراشٹر کی شریا سے ہوا جو کہ 43.40 کے سکور پر اختتام ہوا ۔ڈایریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈاکٹر سلیم الرحمان نے جمناسٹک مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے پر باولین کور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں