پولیس کو جلد ہی ایک اور خوش خبری سننے کو ملے گی: گورنر ستیہ پال ملک

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾  گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کو سوموار کے روز ایک اور خوش خبری سننے کو ملے گی۔ اگرچہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ خوش خبری کی بات کیا ہوگی، تاہم بتایا جارہا ہے کہ سوموار کو ہونے والی ریاستی انتظامی کونسل کے اجلاس میں ریاستی پولیس کے حق میں ہارڈ شپ الائونس کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ہارڈ شپ الائونس کی فراہمی ریاستی پولیس کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔ گورنر موصوف نے گذشتہ روز کٹھوعہ میں منعقدہ آٹھویں پولیس شہدائ میموریل ٹی ٹونٹی چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'تین لیفٹیننٹ جنرل مجھ سے ملنے آتے ہیں۔ تینوں نے مجھ سے کہا کہ اگر ہمیں جموں وکشمیر پولیس کا تعاون نہ ہو تو ہمارا کامیاب ہونا مشکل ہے۔ جموں وکشمیر پولیس آج وہ کام کررہی ہے جس پر مجھے فخر ہے'۔ انہوں نے کہا 'میں نے ریاست میں قدم رکھتے ہی چیف سکریٹری سے کہا تھا کہ ہم پولیس کے لئے کیا کیا کرسکتے ہیں۔ جو اْس وقت ممکن تھا، ہم نے وہ کردیا۔ ڈی جی صاحب میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوموار کو آپ پولیس کے لئے ایک اور خوش خبری سنیں گے۔ ہم بہت دنوں سے سوچھ رہے تھے کہ ہم وہ کریں گے'۔ انہوں نے مزید کہا 'میں جب بھی وزیر داخلہ کے دفتر پر جاتا ہوں ، تو وہاں صرف یہاں کی پولیس فورس اور ایس پی اووز کی بات کرتا ہوں۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ سوموار کو آپ کو ایک اور خوش خبری دوں گا'۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں