سرینگر کے مضافات میں آگ، سی آر پی ایف کی دو ہٹس نذر آتش

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾  سرینگر کے مضا فات میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ﴿سی آر پی ایف﴾ کی 2 ہٹس نذر آتش ہوگئی۔  ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرینگر سے کم وبیش 10 کلومیٹر دور زینہ کوٹ علاقے میں جمعرات کو آگ کی ایک وردات میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس ﴿سی آر پی ایف﴾ کی 2 ہٹس خاکستر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے سے پہلے دو ہٹس نذر آتش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان دو ہٹس کو کینٹین کے بطور استعمال کیا جاتا تھا۔ دریں اثنا فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ تباہ شدہ ہٹس زائد از 10 لاکھ روپیہ کے مالیت کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کا عملہ جائے واردات پر پہنچا اورآگ پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوئی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں