ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting. ریاستی حکومت اسمبلی اور پارلیمنٹ الیکشن کیلئے تیار ہے الیکشن کمیشن کے اشارے کا انتظار <br /> شاہ فیصل ابھی بھی آئی اے ایس آفیسر ہیں، کشمیر 13سے لے کر 23سالہ عمر کے نوجوانوں کا مسئلہ ہے:گورنر ملک

ریاستی حکومت اسمبلی اور پارلیمنٹ الیکشن کیلئے تیار ہے الیکشن کمیشن کے اشارے کا انتظار
شاہ فیصل ابھی بھی آئی اے ایس آفیسر ہیں، کشمیر 13سے لے کر 23سالہ عمر کے نوجوانوں کا مسئلہ ہے:گورنر ملک

سرینگر/ جے کے این ایس /ریاست کے گورنر کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن کیلئے تیار ہے اور چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اس عمل کو شروع کیا جائے گا۔ گورنر نے شاہ فیصل کے مستعفی ہونے کے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ابھی بھی آئی اے ایس آفیسر ہے۔ انہوںنے کہا کہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ گورنر ملک نے کہا’’ر13سے23سالہ عمر کے لوگوں کیلئے مسئلہ ہے، بچوں کیلئے شام چھ بجے کے بعد کرنے کو کچھ بھی نہیں ہے، نہ سینما، نہ کیفے اور نہ باہر جانے کیلئے کوئی جگہ‘‘۔ جموں میں ٹی20کرکٹ ٹورنمنٹ کے اختتامی تقریب کے بعد حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں سیکورتی فورسز کے اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امن و امان کی بحالی کی خاطر جموںوکشمیر پولیس نے بیش بہاقربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سولہ سو کے قریب جموںوکشمیر پولیس کے اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے ۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کئی سطحوں پر کوششیں تیز کی گئی ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس کے اہلکار جنگجو مخالف آپریشن کے دوران اپنی خدمات بہ احسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔ ریاست میں پارلیمانی اور اسمبلی چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں گورنر نے کہاکہ حکومت الیکشن کیلئے تیار ہے تاہم حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت نے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کو بہ احسن خوبی انجام تک پہنچایا اور آنے والے اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کے دوران کو بھی پُر امن طریقے سے انجام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔ شاہ فیصل کی جانب سے مستعفی ہونے کے بارے میں گورنر نے کہاکہ میں یہاں پر واضح کرنا چاہتاہوں کہ شاہ فیصل ابھی بھی آئی اے ایس آفیسر ہے ۔ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
انہوںنے کہاکہ شاہ فیصل کے بارے میں اتنا ہی بتا سکتاہوں کہ وہ اس وقت بھی آئی اے ایس آفیسر ہے ۔ گورنر ملک نے کہاکشمیر 13سے23سالہ عمر کے لوگوں کیلئے مسئلہ ہے، بچوں کیلئے شام چھ بجے کے بعد کرنے کو کچھ بھی نہیں ہے، نہ سینما، نہ کیفے اور نہ باہر جانے کیلئے کوئی جگہ''۔انہوں نے مزید کہا'' میں ابھی ایک سینما ہال کا سنگ بنیاد ﴿جموں میں﴾ ڈال کر آرہا ہوں''۔کشمیر میں تمام سینما ہال1989سے بند پڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وادی کشمیر کے نو عمر نوجوانوں کو کھیل کے میدان ہی دستیاب نہیں اور نہ ہی اُن کیلئے کئی پر سنیما گھر موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ وادی کے نوجوانوں میں ہنروں کی کوئی کمی نہیں اور انہوںنے اپنا لوہا دیگرممالک میں بھی منوا یا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں انہیں موقع دینا ہوگا تب جا کے وہ ریاست کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں