سجن کمار کی اپیل پر سپریم کورٹ میں 14جنوری کو سماعت

نئی دہلی﴿یو این آئی ﴾ سپریم کورٹ 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں مجرم قرار دئے جانے کے خلاف سابق کانگریسی لیڈر سجن کمار کی اپیل پر 14 جنوری کو سماعت کرے گا ۔دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سجن کمار کی اپیل چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی والی بینچ 14 جنوری کو سماعت کے لئے فہرست میں شامل کیا ہے ۔ہائی کورٹ نے 17 دسمبر کو سجن کمار کی اپیل مسترد کردی تھی۔ انہوں نے بعد میں عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک مقدمے میں سجن کمار کوعمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ اس کے بعد 31 دسمبر کی دوپہر سجن کمار کو خود سپردگی کرنی پڑی تھی ۔ سجن کمار نے اگرچہ خودسپردگی کے لئے کچھ وقت مانگا تھا لیکن انہیں راحت نہیں دی گئی تھی اور بالآخر انہیں خود سپردگی کرنی پڑی تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں