سرمد حفیظ نے انڈور سپورٹس ہال گاندربل کا دورہ کیا

گاندربل/سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس واطلاعات سرمد حفیظ نے آج سہہ پورہ گاندربل میں کثیر مقاصد والے انڈورسپورٹس ہال کا دورہ کرکے یہاںکام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔یہاںکام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر سیکریٹری کو کام کی ہیت اوردیگر پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پروجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اوراس پروجیکٹ پر 4کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے جس میں سے اب تک 3.80کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔سیکریٹری نے کام میں سرعت لانے پر زوردیتے ہوئے اسے اگلے 4دنوںمیں مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ مقررہ وقت میں عوام کے نام وقف کیاجاسکے۔انڈورسپورٹس ہال میں دستیاب سہولیات کا جائز ہ لینے کے دوران سیکریٹری نے واٹر فلٹرس ،فلیکس بورڈ کونصب کرنے کے علاوہ ٹوئیلٹس کو قابل استعمال بنانے اورلائٹس نصب کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے انڈور سپورٹس ہال کے کام کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے سپورٹس کونسل کی کوششوں کی سراہنا کی۔انہوںنے کہا کہ انڈور سپورٹس ہال کی تعمیر سے نوجوانوں کو اپنی کھیل صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کا موقعہ ملے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں