نیشنل سکول گیمز میں جموں وکشمیر کی شاندار کارکردگی 8گولڈ سمیت 43 تمغے حاصل کئے

سرینگر/ نئی دہلی میں منعقدہ 64ویں نیشنل سکول گیمز میں جموں وکشمیر نے 43تمغے حاصل کئے ۔ریاستی ٹیم 148 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی اس دوران مارشل آرٹس کے اس مختلف مرحلوں میں جموں وکشمیر کی کارکردگی غیر معمولی رہی۔ جموں وکشمیر نے اس دوران سونے کے آٹھ ،چاندی کے بیس اور کانسی کے 15 تمغے حاصل کئے ۔ریاستی ٹیم نے ۔۔۔میں سونے کے 7 چاندی کے 16اور کانسی کے 5تمغے حاصل کئے ۔جنبکہ وشو میں ریاستی ٹیم کی تمغوں کی تعداد 2سلور 2کانسی کی ۔جوڈو میں ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے حاصل کئے گئے ۔تھنگتا میں میڈلوں کی تعداد ایک چاندی کی رہی۔ تھنگسو میں جموں وکشمیر نے سونے کا ایک اوردو چاندی کے تمغے حاصل کئے ۔کرش میں ریاستی ٹیم نے کانسی کے پانچ تمغے حاصل کئے ۔یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ڈی جی ڈاکٹر سلیم الرحمان نے ریاستی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کی سراہنا کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں