کولگام میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی کشمیر کے کولگام میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولگام کے کٹا پورہ گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے اس علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ اس دوران محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں نے فورسز پر فائر کھول دیا اور اسکے ساتھ ہی طرفین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین جنگجو محاصرے میں پھنسے ہوئے ہیں ، جبکہ فورسز کی مزید کمک کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔اس دوران مقامی نوجوانوں نے فورسز پر پتھرائو شروع کردیا ہے ۔ جسکے جواب میں فورسز نے ان پر ٹیر گیس کے گولے داغے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں حالات کشیدہ تھے ۔ ایک جانب اینکوانٹر جاری ہے اور دوسری جانب فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں